بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن مجید اور کلمہ پڑھ کر ایصال ثواب کرنا


سوال

جو لوگ اس دنیا میں نہیں رہے ان کو قرآن پاک یا کلمہ پڑھ کر بخشنے سے ان کو اس کا ثواب ملتا ہے یا نہیں ؟ یا جو ہم دعا مانگتے بس وہی پہنچتی ہے ؟

جواب

جس طرح میت کے حق میں دعا کرنا میت کے لیے مفید ہے، اسی طرح قرآن مجید کی تلاوت کر کے یا کلمہ طیبہ پڑھ کر اس کا ثواب میت کو بھیجنا بھی میت کے لیے مفید ہے، ایسا کرنے سے  اس کا ثواب میت کو پہنچ جاتا ہے۔

حدیث شریف میں ہے :

"من دخل المقابرفقرأ سورۃ یس خفف اللہ عنھم یومئذ و کان له بعدد من فیھا حسنات."

(اتحاف السادۃ من حدیث أنس10/373)

البحر الرائق میں ہے:

"والأصل فیه أن الإنسان له أن یجعل ثواب عمله لغیره صلاةً أو صوماً أو صدقةً أو قراءة قرآن أو ذکراً أو حجاً أو غیر ذلك عند أصحابنا بالکتاب والسنة".

( البحرالرائق، کتاب الحج، باب الحج عن الغیر، ٣/ ٥٩)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308100940

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں