قرآن پاک کی مکمل تلاوت کرنے بعد میٹھے پہ نیاز دینا ضروری ہے؟ کیا احکامات ہیں؟ طریقہ کار کیا ہے؟ میرے آج 30 سپاروں کی تلاوت مکمل ہوگئی ہے، آخری 3 سورتیں ابھی چھوڑ دی ہیں کہ بازار سے کچھ میٹھا لا کر نیاز دوں گا۔ کیا یہ سب صحیح اور سنت ہے؟
تکمیل قرآن مجید پر نیاز دینا بدعت و خرافات میں سے ہے، ایسا کرنا نہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے، اور نہ ہی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمین سے ثابت ہے، البتہ تکمیلِ قرآنِ مجید پر انفرادی طور پر دعا کر لی جائے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144209202383
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن