بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن کو تعظیماً چومنا اور منہ، آنکھوں اور سینے پر لگانا


سوال

قران پاک کو چومنا ، کھول کر منہ پر آنکھوں پر اور سینہ سے لگانا جائز ہے ؟

جواب

قرآن کریم مقدس کلام ہے،اسے تعظیم اوربرکت کی غرض سے چومناجائزہے ورصحابہ کرام رضوان اللہ علیہم سے ثابت ہے۔ اسی طرح تعظیم اور برکت کی غرض سے منہ، آنکھوں اور سینے سے لگانا بھی جائز ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6 / 384):

وفي القنية في باب ما يتعلق بالمقابر: تقبيل المصحف قيل: بدعة، لكن روي عن عمر - رضي الله عنه - أنه كان يأخذ المصحف كل غداة ويقبله ويقول: عهد ربي ومنشور ربي عز وجل. وكان عثمان -رضي الله عنه- يقبل المصحف ويمسحه على وجهه."

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200222

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں