بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 ذو القعدة 1445ھ 18 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن خوانی پر اجرت لینا


سوال

قرآن خوانی کا پیسہ مانگنا کیسا ہے؟

جب کسی کے یہاں قرآن خوانی پڑھنے جاتے ہیں تو  اُن اہلِ  خانہ کو بول دیا جاتا ہے کہ جتنے لوگ قرآن پڑھنے آئیں گے سب کے سب پیسہ لیں گے، اس قرآن خوانی کے پیسے کو استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی  کی اجرت طے کرنا، یا قرآن خوانی کے بعد دعوت کھانا  شرعًا جائز نہیں، لہذا صورتِ  مسئولہ میں  ایصالِ ثواب کی غرض سی کی جانے والی قرآن خوانی کے عوض   اگر رقم وصول کی ہے تو  اسے اپنے استعمال میں لانے کی شرعًا اجازت نہیں، رقم  دینے والے کو واپس کرنا ضروری ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) میں ہے:

" فمن جملة كلامه: قال تاج الشريعة في شرح الهداية: إن القرآن بالأجرة لايستحق الثواب لا للميت ولا للقارئ. وقال العيني في شرح الهداية: ويمنع القارئ للدنيا، والآخذ والمعطي آثمان. فالحاصل أن ما شاع في زماننا من قراءة الأجزاء بالأجرة لايجوز؛ لأن فيه الأمر بالقراءة وإعطاء الثواب للآمر والقراءة لأجل المال؛ فإذا لم يكن للقارئ ثواب لعدم النية الصحيحة فأين يصل الثواب إلى المستأجر! ولولا الأجرة ما قرأ أحد لأحد في هذا الزمان، بل جعلوا القرآن العظيم مكسباً ووسيلةً إلى جمع الدنيا - إنا لله وإنا إليه راجعون - اهـ".

( كتاب الاجارة، باب الاجارة الفاسدة، ٦ / ٥٦، ط: دار الفكر)

منحة الخالق لابن العابدين میں ہے:

"وَ يَجِبُ عَلَيْهِ تَفْرِيغُ ذِمَّتِهِ بِرَدِّهِ إلَى أَرْبَابِهِ إنْ عُلِمُوا وَإِلَّا إلَى الْفُقَرَاءِ."

(منحة علي البحر، كتاب الزكوة، شروط وجوب الزكوة، ٢ / ٢١١، ط: دار الكتاب الإسلامي )

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201816

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں