بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن پاک کھول کر حافظ کی غلطی درست کرنا


سوال

کیا حافظ کے پیچھے نمازِ تراویح میں قرآن پاک کھول کر حافظ کی غلطی درست کی جا سکتی ہے?

جواب

نماز کے دوران قرآنِ  مجید دیکھ  کر  پڑھنے یا دیکھ  کر سننے  سے نماز فاسد ہوجاتی ہے، نیز جو آدمی امام کے پیچھے اقتدا  کی نیت کرکے نماز میں شریک نہ ہو  اس کے لیے غلطی بتانا اور لقمہ دینا درست نہیں ہے، اگر لقمہ دیا  اور امام نے لقمہ لے لیا تو سب کی نماز فاسد ہوجائے گی۔

لہذا تراویح میں  سامع نہ ہونے کی وجہ سے کوئی شخص قرآن کھول کر سماعت کرے اور غلطی آنے پر امام کو لقمہ دے  اور امام اس کا لقمہ لے لے تو امام اور اس کی اقتدا  میں نماز پڑھنے والے سب مقتدیوں کی نماز فاسد ہوجائے گی۔(فتاوی شامی 1/622،623۔ فتاوی ہندیہ 1/99۔) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202318

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں