بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن خوانی یا درود خوانی کے بعد مخصوص عمل


سوال

 اکثر لوگ قرآن خوانی کے وقت یا درود خوانی کے وقت چینی یا آٹا کوئی بھی چیز پاس رکھ لیتے ہیں، جب مکمل پڑھ لیا جاتا ہے تو اس چیز پر اللہ یا محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم لکھا ہوتا ہے۔ یہ کیا معجزہ ہے؟

جواب

مذکورہ عمل کی شرعًا کوئی حیثیت اور اہمیت نہیں، لہذا اس طرح عمل کرنے سے اجتناب اور اس کی تصدیق نہ کی جائے۔
باقی "معجزہ" کا لفظ اللہ تعالی کی قدرت سے انبیاء علیہم السلام کی تائید میں واقع ہونے والے خلافِ عادت عمل کو کہا جاتا ہے، کسی امتی سے خلافِ عادت سرزد ہونے والے عمل کو "کرامت" کہا جاتا ہے۔

قرآن خوانی کے متعلق تفصیلی معلومات کے لیے مندرجہ ذیل  فتوی ملاحظہ کیجیے:

قرآن خوانی کی شرعی حیثیت

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201200078

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں