بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن کریم مکمل کیے بغیر اس کا ثواب بخشنا


سوال

اگر قرآن مجید ختم ہوگیا ہے لیکن 2/4 سپارے رہ گئے تو کیا قرآن مجید بخشنا جائز ہے؟

جواب

اگر قرآن پڑھ کر کسی کو ایصال ثواب کرنا ہو تو جتنا بھی پڑھا ہو و ہ ایصالِ ثواب کیا جا سکتا ہے، خواہ ایک سورت ہی کیوں نہ پڑھی ہو۔

نیز روایات  میں آتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص قرآن ختم کرتا ہے اس کی دعا قبول ہوتی ہے، اس سے پتا چلا کہ دعا کی قبولیت کے مواقع میں سے ایک موقع ختمِ قرآن کا بھی ہے،  اس لیے ختمِ قرآن کے موقع پر زیادہ سے زیادہ دعا کرنی چاہیے، اور اگر کچھ پارے باقی ہوں اور دعا کرنا چاہیں تو بھی دعا کی جا سکتی ہے، تاہم ایسی صورت میں جتنے پارے پڑھے ہوں ان کا ایصالِ ثواب کیا جائے گا، جو پارے ابھی نہیں پڑھے ان کا ثواب پڑھنے کے بعد حاصل ہوگا، اور اس کا ایصالِ ثواب بھی پڑھنے کے بعد ہوگا۔

المعجم الكبير للطبراني میں ہے:

"عن العرباض بن سارية قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من صلى صلاةً فريضةً فله دعوة مستجابة، ومن ختم القرآن فله دعوة مستجابة»".

(جلد۱۸، ص:۲۵۹، ط: مکتبہ ابن تیمیہ قاہرۃ)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503102614

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں