بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن کریم میں سجدوں کی تعداد


سوال

قرآن میں کل کتنے سجدے ہیں؟ چودہ یا پندرہ اور سورۃ الحج میں دو سجدے ہیں؟ کیا دونوں کرنے ہیں؟

جواب

فقہائے احناف کے نزدیک دلائل کی روشنی میں قرآنِ مجید  میں چودہ آیات ایسی ہیں جن کے پڑھنے یا سننے سے سجدہ تلاوت کرنا واجب ہوتا ہے، سورہ حج کے اختتام سے قبل جو آیت ہے  فقہائے احناف کے نزدیک وہاں سجدہ کرنا واجب نہیں ہے، تفصلی دلائل شروحِ حدیث میں مذکور ہیں۔

اس سلسلے میں باقی فقہاء کی آراء ملاحظہ ہوں:

امام احمد : 15 ہیں ۔ سورۃ الحج کے دونوں اور سورۂ ص کا بھی ہے۔

امام مالک : 11 ہیں۔سورۂ صٓ اور مفصلات (نجم،انشقاق اورعلق )کے تینوں نہیں ہیں اور سورہ حج کے دونوں ہیں۔
 شوافع: 14 سجدے ہیں ، سورۃ الحج کے دونوں ہیں اور سورۂ ص کا سجدہ نہیں ہے۔

مرقاۃ المفاتیح میں ہے:

" قال الطيبي: واختلفوا في عدة سجدات القرآن فقال أحمد: خمس عشرة أخذا بظاهر حديث عمرو هذا فأدخل سجدة (ص) فيها، وقال الشافعي: أربع عشرة سجدة، منها ثنتان في الحج، وثلاث في المفصل، وليست سجدة (ص) منهن، بل هي سجدة شكر كما جاء مصرحا به في الحديث المتقدم في قوله - عليه السلام -: " «سجدها داود توبة ونحن نسجدها شكرا» "، أي: على النعمة التي آتاها الله تعالى داود، وهي قبول التوبة، وقال أبو حنيفة: أربع عشرة، فأسقط الثانية من الحج، وأثبت سجدة (ص) ، وقال مالك: إحدى عشرة، فأسقط سجدة (ص) وسجدات المفصل، وهو القول القديم للشافعي، «لقول ابن عباس، أنه - عليه الصلاة والسلام - لا يسجد في شيء من المفصل منذ تحول إلى المدينة» ، واتفقوا على الإتيان بها فرضا أو نفلا."

(باب سجود القرآن ،جلد 2ص: 813، ط: دار الفکر بیروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403100111

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں