بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآنِ کریم میں انبیاء کے نام سے مسمّیٰ سورتوں کی تعداد!


سوال

قرآن مجید میں کتنی سورتوں کے نام نبیوں کے نام پر ہیں؟

جواب

قرآنِ کریم میں کل چھ سورتیں انبیاء کے نام سے موسوم ہیں:

1: سورہ یونس،جوکہ حضرتِ یونس علیہ السلام کے نام سے گیارہویں پارے میں ہے۔

2:سورہ  ہود،جوکہ حضرتِ ہودعلیہ السلام کے نام سے گیارہویں اور بارہویں  پارے میں ہے۔

3:سورہ  یوسف،جوکہ حضرتِ یوسف علیہ السلام کے نام سے بارہویں اور تیرہویں پارے میں ہے۔

4: سورہ ابراہیم،جوکہ حضرتِ ابراہیم علیہ السلام کے نام سے تیرہویں پارے میں ہے۔

5:سورہ  محمد،جوکہ حضرتِ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے نام سے چھبیسویں پارے میں ہے۔

6:سورہ نوح، جوکہ حضرتِ نو ح علیہ السلام کے نام سے انتّیسویں پارے میں ہے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403100380

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں