بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن کریم کی آیات پرنٹ کی ہوئی ایلومینیم شیٹوں کو فروخت کرنا


سوال

میراعمان  میں سکریپ   (کباڑ)کا کام  ہے ،  میں  نے ایک کمپنی سے کباڑ لیا،  وہ کمپنی کتابوں کی چھپائی  کا کام کرتی  ہے۔  اس میں وہ جو شیٹ استعمال کرتے ہیں، وہ المونیم کی ہوتی ہے،  اس دفعہ جو شیٹ آئی ہے،  اس  میں  کچھ شیٹوں پر قرآن پاک پرنٹ کیا ہوا ہے؟  اب میں کیا کروں ، اس کو اس کو فروخت  کر دوں یا ان شیٹوں پے کلر کروا دوں ؟

جواب

صورتِ مسئولہ  میں مذکورہ شیٹیں  جن پر قرآن پاک پرنٹ کیا ہوا ہے، اگر  اس کو  قرآن پاک کی شیٹ ہونے کی حیثیت سے ہی فروخت کیا جاتا ہو، اورخریدنے والا بھی اسی مقصد کے لیے خریدتا ہو،اور اس کی بے ادبی نہ ہوتی ہو تو ان شیٹوں کو اسی طرح فروخت کرنا جائز ہوگا، اور اگر اس کی خرید وفروخت کباڑ کے طور پر اور دنیاوی چیزوں میں استعمال کے لیے  ہو تو پھر ان شیٹوں پر قرآنی آیات مٹاکر (خواہ پکے رنگ وغیرہ کے ذریعہ ہو) فروخت کرنا جائز ہوگا، ورنہ نہیں ۔

      فتاوی عالمگیری میں ہے:

"ولو محا لوحاً كتب فيه القرآن واستعمله في أمر الدنيا يجوز". 

(5 / 322، الباب الخامس في آداب المسجد والقبلة والمصحف وما كتب فيه شيء من القرآن،ط: رشیدیه) 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307200008

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں