بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن کریم کے اوپر کھانا / روٹی رکھنے کا حکم


سوال

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قرآن پاک پر روٹی کھانا رکھنا جائز ہے یا نہیں؟  ہمارے  ہاں یہ ایک گھمبیر مسئلہ بن چکا ہے، بعض لوگ کہتے ہیں کہ قرآن پاک پر روٹی کھانا رکھ سکتے ہیں اور  بعض کہتے ہیں کہ نہیں رکھ سکتے، جس سے کافی اختلافات پڑنے کا خدشہ ہے، برائے کرم آپ راہ نمائی فرما دیجیے!

جواب

صورتِ مسئولہ میں  قرآن کے اوپر کچھ نہیں  رکھنا چاہیے،چاہے قرآن کے علاوہ دوسری کوئی کتاب ہو یا کوئی اور چیز  ہو ادب کے خلاف ہے ہرگز مناسب نہیں ، البتہ قرآن کے اوپر کوئی دوسرا قرآن رکھا جاسکتا ہے ،لہذا صورتِ مسئولہ میں  قرآن کریم کے اوپر کھانا/روٹی  یا کوئی اور چیز  رکھنا آداب کے خلاف ہے،لہذااس عمل سے اجتناب ضروری ہے۔

شعب الایمان للبیہقی  میں  ہے:

"و منها أن لايحمل على المصحف كتاب آخر و لا ثوب و لا شيء إلا أن يكون مصحفان فيوضع أحدهما فوق الآخر فيجوز."

 (التاسع عشر من شعب الإيمان هو باب في تعظيم القرآن، ‌‌فصل في تعليم القرآن، ج:2، ص:323، ط: دار الكتب العلمية)

نوادر الاصول میں  ہے:

"و من حرمته إذا ‌وضع ‌الصحيفة أن لايتركه منشورًا و أن لايضع فوقه شيئًا من الكتب حتى يكون أبدًا عاليًا على سائر الكتب."

(الأصل الثالث والخمسون والمائتان في أن القرآن مثله كجراب فيه مسك، ج:3، ص:254، ط: دار الجيل - بيروت)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144506101530

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں