بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن امانت کرنا


سوال

اگر ہم اپنی زندگی میں اپنے لیے قرآن پاک پڑھ کر امانت کرنا چاہیں تو اس کے لیے کیاعمل ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر قرآن پاک "امانت" رکھنے سے یہ مراد ہے کہ اس کا اجر و ثواب آخرت میں کام آئے تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ خلوصِ نیت کے ساتھ قرآن پاک  کے آداب کی رعایت رکھ کر اس کی تلاوت کرنے اور اس پر عمل کرنے کا معمول بنا لیں، حدیث کے مطابق ایسا کرنے سے قیامت کے دن قرآن پاک آپ کے لیے سفارش کرنے والا ہوگا۔

صحيح مسلم (1 / 203):

قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «الطهور شطر الإيمان والحمد لله تملأ الميزان، وسبحان الله والحمد لله تملآن - أو تملأ - ما بين السماوات والأرض، والصلاة نور، والصدقة برهان والصبر ضياء، والقرآن حجة لك أو عليك، كل الناس يغدو فبايع نفسه فمعتقها أو موبقها».

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144205200478

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں