بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قریش کا آپ ﷺ کے ساتھ رویے کا اجمال


سوال

قریش نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کیا سلوک کیا؟

جواب

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مکی زندگی میں قریش کے ان لوگوں نے، جو ایمان نہیں لائے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مشکلات اور رکاوٹیں کھڑی کیں۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں کے خلاف محاذ آرائی بھی کی۔ بالآخر فتح مکہ کے موقع پر اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو قریش سمیت تمام قبائل پر غالب کردیا، باقی قریش کے جو افراد مسلمان ہوگئے تھے، انہوں نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ  ہر قسم کی جانی و مالی قربانیاں بھی دیں اور قدم بہ قدم آپ کا بھرپور ساتھ بھی دیا۔

تفصیل کے لیے سیرت کی مستند کتابوں کا مطالعہ مفید ہوگا جن میں مولانا ادریس کاندھلوی صاحب کی ’سیرتِ مصطفی‘ ہے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144310100468

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں