بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ذو القعدة 1446ھ 03 مئی 2025 ء

دارالافتاء

 

آیات واحادیث میں کتنی بارمنافق ،منافقت،منافقین اور منافقات کا ذکرآیا ہے؟


سوال

قرآن مجید میں کل کتنی آیات میں منافق ،منافقت،منافقین اور منافقات  کا ذکر ہے؟براہ مہربانی سورۃ اورآیت نمبر کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں ۔

نیز صحاح ستہ سمیت احادیث  کی مستند کتب میں کل کتنی احادیث مبارکہ منافقین ،منافقات اور منافقت سے متعلق ہیں؟ ہر کتاب حدیث میں مذکور ایسی احادیث کی تعداد الگ الگ کرکے بیان فرمائیں۔

جواب

  منافق ،منافقت،منافقین اور منافقات  کا ذکر  قرآن کی کتنی آیات اوراحادیث میں  آیا ہے، ان تمام آیتوں اورحدیثوں کی مجموعی  تعداد  کوحتمی طور پرذکر کرنا چوں کہ قدرے مشکل کام ہے،اور نہ ہی یہ کوئی شرعی مسئلہ ہے، بہرحال مندرجہ ذیل میں چند کتب کی طرف سائل کی راہ نمائی کی جارہی ہے، جہاں سے  سائل خود  ان آیات اور احادیث کی مجموعی تعداد معلوم کرسکتا ہے:

قرآن کی جن آیات میں منافق ،منافقت،منافقین اور منافقات کاذکرآیا ہے،اس کےلیے دکتور روحی البعلبکی کی کتاب: "المورد المفھرس لألفاظ القران الکریم، ص:1211،1212،ط:دار العلم للملائین"کا مطالعہ مفید رہے گا۔

اور صحاح ستہ سمیت دیگر  مستند کتب حدیث میں    منافق ،منافقت،منافقین اور منافقات  کی مجموعی تعداد جاننے کے لیے دکتور شیخ خلیل مامون کی کتاب:"معجم المفھرس لالفاظ الحدیث النبوی الشریف للکتب الستّه"،ج:17،ص:691تا 698 ،ط :دارالمعرفۃ بیروت،لبنان ۔اور ای فنسنک کی کتاب:"المعجم المفهرس للألفاظ الحدیث النبوی"،بتحقیق عبدالباقی  کا  مطالعہ مفید رہے گا۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144603100814

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں