بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ربیع الثانی 1446ھ 09 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن مجید کی نحوی ترکیب سے متعلق کتاب


سوال

قرآن کریم کی نحو کی ترکیب  کی کوئی اچھی کتاب کا نام بتادیں۔

جواب

قرآن مجید کی  نحوی ترکیب سے متعلق  عربی زبان میں کئی کتب موجود ہیں، جن میں  چند یہ ہیں :

1: "إعراب القرآن و بیانه"ہے،  جس کے مؤلف محی الدین درویش (1326 - 1403) ہیں، اس کتاب میں لغت،  ترکیب  اور بلاغت کو الگ الگ عمدہ انداز میں بیان کیا گیا ہے۔

2: "التبيان في إعراب القران"،  مؤلف: ابو البقاء عبد اللہ بن الحسین العکبری (المتوفی 616ھ) ، اس کتاب میں قرآن مجید کی نحوی ترکیب  اور صرفی پہلو سے  عمده انداز ميں  بحث کی گئی ہے۔

3:ـ"إعراب القرآن" ، مؤلف : ابو جعفر النحاس، (المتوفي 338 ھ) ، اعراب قرآن كے موضوع پر یہ ایک مفصل ، عمدہ اور قدیم کتاب ہے۔ 

لہذا ان کتابوں  سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411100017

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں