بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 جمادى الاخرى 1446ھ 09 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن کو مختلف لہجات میں پڑھنا


سوال

قرآن کو مقامات میں پڑھنا کیسا ہے؟

جواب

قرآن کریم کی تلاوت  عموماً سات لہجات میں سے کسی ایک میں کی جاتی ہے، لہجات کے اس علم  کو "علم النغمات "اور "علم المقامات "بھی کہا جاتا ہے۔ علم المقامات کا سیکھنا اور اس کے موافق قرآن کریم کی تلاوت کرنا نہ صرف جائز ہے،  بلکہ شرعی اعتبار سے مستحسن بھی ہے۔البتہ قرآن کریم کی تلاوت میں صرف یہی لہجات مقصود نہ ہوں، بلکہ اس کے  ساتھ  ساتھ تجوید کے اصول وقواعد کا بھی  خصوصی خیال رکھا جائے، نیز اصل مقصود تجوید کے ساتھ قرآن کریم کی تلاوت ہے، اس لیے لہجات کے استعمال کی صورت میں تجوید کے خلاف تلاوت  کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس موضع  سے متعلق  مزید تفصیل کے لیے ماہ نامہ بینات میں شائع شدہ درج ذیل مضمون ملاحظہ فرماسکتے ہیں :

علم النغمات یا قرآن کریم کے لہجات کا فن

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211201708

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں