بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن پاک کتنے عرصے میں اترا؟


سوال

قرآن پاک کتنے عرصے میں اترا؟

جواب

قرآن مجید کے نزول کے دو مرحلے ہیں :

1) پہلا مرحلہ تو یہ ہے جس میں ایک ہی فعہ اکٹھا پورا قرآن مجید لیلۃالقدر میں لوحِ محفوظ سے آسمان دنیا پر اتارا گیا ،جس کو نزول اَوَّلِی کہا جاتا ہے ۔

2)دوسرا مرحلہ یہ  ہے جس میں قرآن مجید  آسمان دنیا سے حضورﷺ کے قلب اطہر پر تدریجاً حسبِ  ضرورت قریبًا 23 سال  کے  عرصے  میں  اتارا گیا ، جس کو نزول ثانَوِی کہا جاتا ہے۔

الاتقان فی علوم القرآن میں ہے:

"قال ابن كثير: وهذا الذي جعله احتمالا نقله القرطبي عن مقاتل بن حيان وحكى الإجماع على أنه نزل جملة واحدة من اللوح المحفوظ إلى بيت العزة في السماء الدنيا"۔

(الإتقان في علوم القرآن،‌‌النوع السادس عشر: في كيفية إنزاله،ج:1،ص:148،ط:الهيئة المصرية العامة للكتاب)

تفسیر مقاتل میں ہے :

"ومن التحقيق الدقيق الذي قدمناه لك، ترى ان الراجح هو ان مدة نزول الوحى على رسول الله صلى الله عليه وسلم، كانت ثلاثة وعشرين عاما على وجه التقريب.وان مدة نزول الوحى فى مكة 13 عاما40 . وان مدة نزول الوحى فى المدينة 10 أعوام41"۔

(تفسير مقاتل بن سليمان،ج:5،ص:273،ط:دار إحياء التراث-بيروت)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144508102446

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں