بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن کریم کے بعد کون سی کتاب اصح الکتب ہے؟


سوال

قرآن مجید کے بعد ساری دنیا میں سب سے صحیح کتاب کون سی ہے؟

جواب

قرآن کریم کے بعد کسی کتاب کا "اصح الکتب" ہونا منصوصی نہیں ہے، مختلف اَدوار اور علاقوں کے مشائخ نے اپنے اپنے ذوق کے مطابق مختلف کتب کے بارے میں یہ رائے قائم کی ہے، مثلًا اہلِ حجاز کی رائے یہ ہے کہ قرآنِ کریم کے بعد  اصح الکتب "موطا امام مالک" ہے، علامہ ابن صلاح و دیگر شوافع علماء رحمہم اللہ کے ہاں "أصحّ الکتب بعد كتاب اللّٰه" کا لقب بخاری شریف کے لیے مختص ہے، جب کہ مغاربہ کی رائے میں "مسلم شریف" کو اصح الکتب کا درجہ حاصل ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109201004

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں