بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1446ھ 14 نومبر 2024 ء

دارالافتاء

 

موبائل میں قرآن کریم کی تلاوت کا ثواب


سوال

کیا موبائل ایپ سے قرآن کریم کو پڑھنے میں ثواب ملتا ہے؟ اگرملتا ہے تو برائے مہربانی آپ لوگ بھی اپنی اس ویب سائٹ پر قرآن کریم کو بھی شامل کرلیں تاکہ ہمیں پتہ ہو کہ اس میں کوئی رد و بدل نہیں ہوسکتا۔

جواب

قرآنِ مجید مصحف میں دیکھ کر پڑھنا افضل ہے، اس لیے کہ مصحف کو  چھونا اور اس کو اٹھانا  یہ اس کا احترام ہے، اور اس میں معانی میں زیادہ تدبر کا موقع ملتا ہے، نیز مصحف کے کسی بھی حصے کو بلاحائل چھونے کے لیے باوضو ہونا ضروری ہے، اس سے مصحف کا احترام مزید بڑھ جاتاہے، اور ان سب امور کا اہتمام ثواب کا ذریعہ ہے، ظاہر ہے کہ یہ سب باتیں موبائل میں حاصل نہیں ہوتیں، اس لیے جہاں تک ہوسکے مصحف ہی سے پڑھا جائے، تاہم  اگر  موبائل سے پڑھ  لیں تو  اللہ کی ذات سے امید ہے اس پر بھی قرآنِ کریم دیکھ  کر پڑھنے کا  ثواب  عطا فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ موبائل کی اسکرین پر جس وقت قرآن مجید کھلا ہوا ہو تو صرف اسکرین قرآنِ کریم کے صفحے کے حکم میں ہوتی ہے اور اسے بغیر وضو کے براہِ راست چھونے کی اجازت نہیں ہوتی، موبائل کے دوسرے حصوں کو  چھونے کے لیے وضو ضروری نہیں ہوگا۔

ویب سائٹ میں قرآن کریم شامل کرنے سے متعلق آپ کی رائے متعلقہ حضرات تک پہنچادی گئی ہے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204201327

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں