بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کوئٹہ سے لاہور وغیرہ مختلف سامان لے کر جانا


سوال

ذمہ داری کا  کام کیسا ہے ،مثلا کوئٹہ سے لاہور تک ٹائر ،سیگریٹ کرایہ پر لے جاتا ہو ؟

جواب

اگر ذمہ داری کے کام سے مراد یہ ہے کہ آپ  مثلًا کوئٹہ سے  لاہور  تک   اپنی گاڑی وغیرہ  کے ذریعہ لوگوں کا سامان حفاظت کے ساتھ پہنچانے  کی ذمہ داری لیتے ہیں اور اس کا کرایہ لیتے ہیں تو یہ شرعًا جائز ہے ،بشرطیکہ اس میں کوئی خلافِ  شرع کام نہ  کرنا پڑتا ہو ،اور  ملکی قوانین کی خلاف  ورزی بھی  نہ  ہو ۔

اور اگر آپ کا سوال کسی اور چیز سے متعلق ہے تو اس کو مکمل  وضاحت  کے  ساتھ  لکھ  کر  بھیجیں۔

اللباب فی شرح الکتاب میں ہے:

"(ولاتصح) الإجارة (حتى تكون المنافع معلومةً والأجرة) أيضاً (معلومة)؛ لأن الجهالة في المعقود عليه وبدله تفضي إلى المنازعة، كجهالة الثمن والمثمن في البيع ... (وتارةً تصير) المنفعة (معلومةً بالعمل) أي ببيان العمل المعقود عليه (والتسمية، كمن استأجر رجلًا على صبغ ثوب أو خياطته) وبين الثوب أو استأجر دابةً ليحمل عليها مقداراً معلوماً أو يركبها مسافة سماها، وتارةً تصير معلومةً بالتعيين والإشارة كمن استأجر رجلاً لينقل له هذا الطعام إلى موضعٍ معلومٍ."( اللباب للميداني : 2/89)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 200105

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں