بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 ربیع الاول 1446ھ 21 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

کوئٹہ سے کراچی واپس آتے ہوئے شہر کے مضافات میں قصر نماز پڑھنے کا حکم


سوال

ہم کراچی کے رہائشی ہیں،  کوئٹہ سے کراچی آرہے ہوں،  تو کیا حب چوکی سے اندر آکر  بائی پاس جو مضافات کراچی میں ہے، وہاں ہم پوری نماز پڑھیں گے یا مسافر والی؟ 

جواب

کوئٹہ سے کراچی واپس آتے وقت حب چوکی سے اندر کراچی شہر کی آبادی شروع ہوجاتی ہے، لہٰذا یہاں پر مقیم والی نماز پڑھی جائے گی، مسافر والی نماز نہیں پڑھی جائے گی۔

حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے:

"ولا يزال المسافر الذي استحكم سفره بمضي ثلاثة أيام مسافرا يقصر حتى يدخل مصره يعني وطنه الأصلي أو ينوي إقامته نصف شهر ببلد أو قرية."

(كتاب الصلاة، باب صلاة المسافر، ص:٤٢٥، ط:دار الكتب العلمية)

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"وكذا إذا عاد من سفره إلى مصره لم يتم حتى يدخل العمران ولا يصير مسافرا بالنية حتى يخرج ويصير مقيما بمجرد النية، كذا في محيط السرخسي."

(كتاب الصلاة، الباب الخامس عشر في صلاة المسافر، ج:١، ص:١٣٩، ط:رشيدية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144503101404

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں