اگر قربانی کے جانور کے پیشاب میں خون آرہا تو اس کی قربانی کا کیا حکم ہے؟
جس حلال جانور کے پیشاب میں خون آرہا ہو اس کی قربانی جائز ہے۔
العناية شرح الهداية ميں ہے:
"والأصل فيه أن العيب الفاحش مانع واليسير غير مانع، لأن الحيوان قلما ينجو عن يسير العيب، واليسير ما لا أثر له في لحمها".
(كتاب الأضحية،ج:9 ،ص:514 ،ط:دار الفكر ،لبنان)
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144411100442
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن