بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآنِ مجید میں مذکور مفعولِ معہ کی مثالیں


سوال

مفعول معہ کی مثالیں قرآن مجید سے دیجیے!

جواب

نحاۃ کے ہاں قرآنِ مجید میں منصوبات میں سے مفعولِ معہ (یعنی وہ اسم جو واؤ بمعنی مع کے بعد واقع ہو، تاکہ اس چیز کو بتائےجس کے ساتھ فعل کا وقوع ہوا ہے)  کےپائے جانے میں اختلاف ہے، بعض نحویین جیسے جمال الدین عبداللہ ابن ہشام الانصاری (المتوفی:761ھ)  قرآنِ مجید میں مفعولِ معہ پائے جانے کا انکار کرتے  ہیں، اور بعض مفعول معہ کے قرآن مجید میں پائے جانے کے قائل ہیں، البتہ قرآن مجید میں جس اسم کو بھی مفعولِ معہ قرار دیا ہے  اس کے ساتھ مزید ترکیبوں کے بھی قائل ہیں، کوئی ایسی مثال جس میں صرف مفعولِ معہ کی ترکیب متعین ہو ، نہیں پائی جاتی،  ذیل میں ان آیتوں کی نشان دہی کی جارہی ہے  جن میں مفعولِ معہ کی ترکیب کا احتمال ہے:

1: {فأجمعوا أمركم وشركاءكم}[سورۃ یونس:71]

2: {قوا أنفسكم وأهليكم نارا} [سورة التحريم:6]

3: {لم يكن الذين كفروا من أهل الكتاب والمشركين}  [سورةالبينة:1]

مغني اللبيب عن کتب الاعاریب میں ہے:

"واو المفعول معه ك سرت والنيل وليس النصب بها خلافا للجرجاني ولم يأت في التنزيل بيقين"

(الباب الاول، الفصل الثالث، حرف الواو، ج:2، ص:346، ط:قدیمی کتب خانہ)

الإتقان في علوم القرآن  میں ہے:

"قال بعضهم: ليس في القرآن على كثرة منصوباته مفعول معه.

قلت: في القرآن عدة مواضع أعرب كل منها مفعولا معه.

أحدها: وهو أشهرها قوله تعالى: {فأجمعوا أمركم وشركاءكم} أي أجمعوا أنتم مع شركائكم أمركم ذكره جماعة منهم.

الثاني: قوله تعالى: {قوا أنفسكم وأهليكم نارا} قال الكرماني في غرائب التفسير: هو مفعول معه أي مع أهليكم.

الثالث: قوله تعالى: {لم يكن الذين كفروا من أهل الكتاب والمشركين} قال الكرماني: يحتمل أن يكون قوله: "والمشركين " مفعولا معه من " الذين " أو من الواو في " كفروا ".

(النوع الحادي والأربعون: في معرفة إعرابه، ج:2، ص:333، ط:الہیئۃ المصریۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211200710

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں