بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قصر نماز کے لیے کتنی مسافت ہو؟


سوال

 کیا 78 کلومیٹر کی مسافت طے کرنے سے آدمی مسافر شرعی بن جاتا ہے، جب کہ ہمارے علاقے کہ امام صاحب کا کہنا ہے کہ مسافر شرعی کے  لیے  82 کلومیٹر کی مسافت کا ہونا ضروری ہے، اگر کم ہے تو وہ اتمام کرے گا قصر نہیں کرے گا ۔ تو اس بارے میں آپ راہ نمائی فرمائیں کہ کلو میٹر کے حساب سے اصل شرعی مقدار کیا ہوگی ؟

 

جواب

کلو  میٹر کے حساب سے سفر  شرعی  کی مسافت   سوا ستتر کلو میٹر  (77.24) ہے۔  میل کے  حساب  سے  اڑتالیس  میل اور   اصل  کے حساب سے تین دن صبح سے لے کر دوپہر تک معتدل سفرہے۔  مسافت کا اعتبار اپنے شہر / قصبے کی آبادی کے اختتام سے لے کر مطلوبہ شہر کی آبادی کی ابتدا تک ہے۔ آبادی سے نکل کر   اگر منفرد  یا امام ہے تو  قصر کرے گا اور  اگر   مقیم  امام کی اقتدا میں نماز پڑھے گا تو  پو ری نما ز پڑھے گا ۔

رد  المحتار میں ہے :

"(قوله:  علی المذهب) ... ثم اختلفو ا فقیل: أحد و عشرون، و قیل: ثمانیة عشر، و قیل: خمسة عشر، و الفتوى على الثانی؛ لأنه الأوسط ...  الخ 

(132/2 باب صلاۃ المسافر ، سعید) 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201774

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں