بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سبحان ربی الاعلی کی جگہ سبحان ربی العلیٰ پڑھنے سے نماز کا حکم


سوال

 مجھ سے نماز میں بھول کر ایک غلطی ہو گئی اور کئی سالوں سے دہراتی آئی ہوں، اصل میں میں سجدے میں "سبحان ربي الأعلى" کی جگہ "سبحان ربي العلىٰ"  پڑھ دیتی تھی اور دھیان نہیں گیا کبھی کہ غلط پڑھتی ہوں، اب الحمد للہ عربی زبان سیکھی تو ذہن میں سوال آیا کہ "علیٰ" تو معنی نہیں رکھتا؛ لہذا اب صحیح پڑھتی ہوں، مگر پہلے نہیں پڑھتی تھی، کیا ایسی حالت میں میں اپنی تمام نمازوں کی قضا ادا کروں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں مذ کورہ غلطی کے ساتھ پڑھی جانے والی نمازیں درست ہیں ، انہیں لوٹانے اور قضا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ البتہ آئندہ اس غلطی کو درست کر کے صحیح تلفظ کے ساتھ پڑھنے کا اہتمام کریں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210201353

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں