بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت بشر بن حارث رحمہ اللہ کے قول: ’’قبر ایسے شخص کے لیے رہنے کی بہترین جگہ ہے جس نے دنیا میں اللہ کی اطاعت کی ہو‘‘ کی تخریج


سوال

کیا یہ قول جلیل القدر بزرگ حضرت بشر بن حارث رحمہ اللہ کا ہے:''قبر ایسے شخص کے لیے رہنے کی بہترین جگہ ہے جس نے دنیا میں اللہ کی اطاعت کی ہو''؟

جواب

سوال میں حضرت بشر بن حارث رحمہ اللہ کے جس قول کا ترجمہ ذکر کرکے اس کے بار ےمیں دریافت کیا  گیاہے، یہ قول"القبور لابن أبي الدنيا"،"أهوال القبور وأحوال أهلها إلى النشور"،"شرح الصدور بشرح حال الموتى والقبور" ودیگر کتب  میں مذکور ہے۔حافظ ابوبکر ابن ِ ابی الدنیا رحمہ اللہ نے "القبور لابن أبي الدنيا"میں اپنی سند کے ساتھ یہ قول درج ذیل الفاظ میں ذکر کیا ہے:

"حدّثنيْ محمّد بن قُدامة قال: سمعتُ بِشر بن الحارث يقولُ: نِعم المنزلُ القبر لِمنْ أطاع الله".

(القبور لابن أبي الدنيا، جامع ذكر القبور، 1/130، رقم:142، ط: مكتبة الغرباء الأثرية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144501101949

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں