بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قومی بچت پنشن اکاؤنٹ میں رکھے پیسوں پر زکاۃ


سوال

میں ریٹائرڈ سر کاری ملازم ہوں،  اس وقت کوئی روز گار نہیں ہے،  کُچھ رقم بچا کر قومی بچت پنشن اکاؤنٹ میں جمع کرائی ہوئی ہے جس سے ماہانہ گُزر بسر ہوتا ہے،  کیا جمع شُدہ رقم پر زکاۃ واجب ہے؟  ویسے سرکاری طور پر ہمارا اکاؤنٹ زکاۃ سے مستثنیٰ ہے۔

جواب

واضح رہے کہ قومی بچت اسکیم کے تحت ملنے والانفع  سودہے، اس کااستعمال جائزنہیں ہے، آپ نے جو پیسے جمع کرائے ہیں، اس اکاؤنٹ سے صرف اسی کے بقدر رقم استعمال کرسکتے ہیں۔ استعمال شدہ رقم کو منہا کرنے کے بعد اگر آپ کی جمع شدہ اصل رقم نصاب (ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت) کے برابر ہو تو  سال گزرنے کی صورت میں ان پر زکاۃ واجب ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201767

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں