بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قنوت نازلہ کے بعد میں دو بار رکوع کا حکم


سوال

قنوت نازلہ پڑھنے کے بعد اگر امام بھولے سے رکوع کر دے اور لقمہ آنے کے بعد سجدہ کرے تو کیا حکم ہے؟

جواب

 مذکورہ صورت میں امام نے  قنوت نازلہ کے  بعددوبارہ   رکوع کیاتو یہ ایک ہی رکعت میں دو مرتبہ رکوع ہوئےاس صورت میں  آخر میں سجدہ سہو کرنا واجب تھا،  اگر  امام صاحب نے آخر میں سجدہ سہو کر لیا تھا تو نماز درست ہوگئی تھی  ۔

المبسوط للسرخسی میں ہے:

"فسجد في ركعة واحدة ثلاث سجدات أو ‌ركع ‌ركوعين لم تفسد صلاته) لما بينا أنه إنما زاد ما دون الركعة."

‌‌[كتاب الصلاة،باب سجود السهو،٢٢٩/١،ط : دار المعرفة]

بدائع الصنائع  میں ہے: 

"وكذا إذا ركع في موضع السجود أو سجد في موضع الركوع أو ركع ركوعين أو سجد ثلاث سجدات لوجود تغيير الفرض عن محله أو تأخير الواجب".

‌‌[كتاب الصلاة،فصل بيان سبب وجوب سجود السهو،١٦٤/١،ط : دار الكتب العلمية]

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144504100004

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں