بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قیامت کے دن اللہ تعالی کا کیا نام ہوگا؟


سوال

قیامت کے دن اللہ تعالٰی کا کیا نام ہو گا؟

جواب

واضح ہو کہ اللہ تعالی کی ذات ازلی اور ابدی ہے یعنی ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گی اور جیسے اللہ کی ذات ازلی اور ابدی ہے، ایسے ہی اللہ کی صفات اور اللہ کے نام بھی ازلی اور ابدی ہیں لہذا صورت مسئولہ میں اللہ کے قیامت کے دن بھی وہی نام ہوں گے جو ابھی ہیں، اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

مرقاة المفاتيح میں ہے:

"( الحي) : أي ذو الحياة الأزلية والأبدية، وهو الفعال الدراك. قال الطيبي: ذهب أكثر أصحابنا والمعتزلة إلى أنها صفة حقيقية قائمة بذاتها لأجلها صح لذاته أن يعلم ويقدر."

(كتاب أسماء الله الحسنى، ج4 ص1582، دار الفكر)

مرقاة المفاتيح  میں ہے:

"(القديم) أي الأزلي الأبدي."

(كتاب الصلاة، باب المساجد ومواضع الصلاة، ج2 ص627، دار الفكر)

المفاتيح في شرح المصابيح میں ہے:

"وأما الأشياء الستة التي أخبر رسول الله - عليه السلام - جبريل: فأحدها: الإيمان بالله، ومعنى الإيمان بالله: أنك تعتقد أن الله تعالى قديم أزلي أبدي {لم يلد ولم يولد (3) ولم يكن له كفوا أحد} [الإخلاص: 3 - 4]، وليس القديم إلا ذاته وأسماؤه وصفاته، وما سوى الله وأسمائه وصفاته فهو مخلوق خلقه الله."

(كتاب الإيمان، ج1 ص41، دار النوادر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406100916

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں