بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

قسطوں کے کاروبار میں مہینہ و تاریخ مقرر کرنا


سوال

قسطوں کے کاروبار میں تاریخ مہینہ مقرر کرنا لازمی شرط ہے یا احتیاطاً ہونا چاہیے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں ادھار یا قسطوں کے معاملے میں معاملہ طے کرتے وقت  قسط کی مدت(تاریخ و مہینہ) متعین کرنا لازمی ہے۔

شرح المجلہ میں ہے:

"البیع مع تأجیل الثمن و تقسیطه صحیح، یلزم أن یکون المدة معلومةً في البیع بالتأجیل و التقسیط."رقم الماده:245)

(کتاب البیوع، ج:2 ص:166 ط: رشیدیة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144505100609

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں