بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 ربیع الثانی 1446ھ 15 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

قسطوں کا کاروبار کرنے والا شخص زکات کیسے ادا کرے؟


سوال

میرا ایک دوست ہے  وہ قسطوں کا کاروبار کرتا ہے،  اب وہ زکات ادا کرنا چاہتا ہے، مگر اس کے پاس رقم موجود نہیں ہے،  وہ لوگوں سے وصول کرنی ہے قسطوں کی شکل میں، آیا اب وہ  زکات کیسے ادا کرے گا ؟

جواب

آپ کے دوست کو چاہیے کہ وہ واجب شدہ زکات کا مکمل حساب  لگالیں اور جیسے جیسے قسطوں کی شکل میں لوگوں سے پیسے وصول ہوتے جائیں ویسے ویسے زکات ادا کرتے  جائیں؛ کیوں کہ زکات کی رقم مکمل ایک ساتھ ادا کرنا لازم نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202854

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں