بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قسط کی ادائیگی میں تاخیر پر جرمانہ کا حکم


سوال

میں ایک آرمی آفیسر ہوں اور CSD  (کینٹین اسٹورزڈیپارٹمنٹ) کی قسطوں پرخریداری کی اسکیم کے ذریعے سے گاڑی خریدنا چاہتا ہوں یہ ادارہ خاص طور پرفوجی اہلکاروں کی فلاح وبہبود کے لیے وجود میں لایا گیا ہے۔ اس مذکورہ قسطوں پر خریدنے کی اسکیم کی چند شرائط ہیں جو  CSD کی ویب سائٹ پرہیں۔میں یہ معلوم کرنا چاہتاہوں کہ یہ اسکیم شریعت کی تعلیمات کے مطابق حلال ہے یا نہیں۔ برائے مہربانی تفصیلی جواب کی درخواست ہے۔ میں آپ کا مشکورہوں۔ مذکورہ سائٹ پر اس ادارے کا طریقہ کاریہ ہے کہ اگرخریدارمقررہ مدت میں قسطیں ادا کردے گاتوخریدار سے کوئی زائد رقم وصول نہیں کی جائے گی اور اگر مقررہ مدت کے بعد تاخیر سے قسط ادا کی گئی تو اس صورت میں ہر مہینہ خریدار پرایک فیصد جرمانہ لازم کیا جائے گایاپھر جرمانہ میں مختلف اوقات کے لحاظ سے کمی بیشی ہوسکتی ہے۔

جواب

صورت مسئولہ میں مقررہ وقت پر قسط ادا نہ کرسکنے کی صورت میں جرمانہ کی شرط لگانا ایک سودی معاملہ ہے اس شرط کے لگادینے سے معاملہ سودی بن جاتاہے ۔ اس لیے اجتناب لازم ہے۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

’’کل قرض جر نفعا حرام أي إذا کان مشروطاً‘‘ (ردالمحتار، ج:5، ص:166، ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200287

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں