بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

قراءت سے قبل ہی رکوع کرنے کا حکم


سوال

اگر نماز میں غلطی سے ثنا کے بعدرکوع میں گیا اورکوع کرنے کے بعد کھڑے ہو کر سورہ فاتحہ اور قرآت پڑھا تو کیا دوبارہ رکوع کرے گا ؟ اور کیا سجدہ سہوسے نماز مکمل ہو جائے گی؟

جواب

صورت مسئولہ میں رکوع کا اعادہ بھی فرض ہے،قرائت سے قبل جو رکوع کیا ہے، وہ شمار نہیں ہوگا ،نیز آخر میں سجدہ سہو بھی لازم ہے۔

فتاوی عالمگیریہ میں ہے:

"(ومنها) رعاية الترتيب في فعل مكرر ‌فلو ‌ترك ‌سجدة ‌من ‌ركعة فتذكرها في آخر الصلاة سجدها وسجد للسهو لترك الترتيب فيه وليس عليه إعادة ما قبلها ولو قدم الركوع على القراءة لزمه السجود لكن لا يعتد بالركوع فيفرض إعادته بعد القراءة، كذا في البحر الرائق."

(کتاب الصلاۃ ،باب فی سجود السہو،ج:1،ص:127،ط:رشیدیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308100852

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں