بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

قراءت میں فحش غلطی کا حکم


سوال

اگر کوئی قرات میں فحش غلطی کرے تو کیا سجدۂ سہو سے نماز  ہو جائے گی؟

جواب

 واضح رہے کہ اگر تلاوت میں ایسی غلطی  کی جائے  جس سے معنی میں تغیر فاحش پیدا ہوجائے یعنی ایسا معنی پیدا ہوجائے جن کا اعتقاد کفر ہوتا ہے  یا معنی بالکل غلط بن جاتا ہے اور نماز میں اس غلطی کی اصلاح بھی نہ ہوجائے تو نماز فاسد ہوجاتی ہے ۔سجدہ سہو سے اس کی اصلاح نہیں ہوسکتی ۔باقی اگر نماز  کی قراءت میں غلطی ہوئی ہو تو اس کی وضاحت کر  کے سوال دوبارہ ارسال کریں ۔

فتاوی شامی میں ہے :

"والقاعدة عند المتقدمين: أن ما غير المعنى تغييرا ‌يكون ‌اعتقاده ‌كفرا يفسد في جميع ذلك، سواء كان في القرآن أو لا إلا ما كان من تبديل الجمل مفصولا بوقف تام وإن لم يكن التغيير كذلك، فإن لم يكن مثله في القرآن والمعنى بعيد متغير تغيرا فاحشا يفسد أيضا كهذا الغبار مكان هذا الغراب.

وكذا إذا لم يكن مثله في القرآن ولا معنى له كالسرائل باللام مكان السرائر، وإن كان مثله في القرآن والمعنى بعيد ولم يكن متغيرا فاحشا تفسد أيضا عند أبي حنيفة ومحمد، وهو الأحوط. وقال بعض المشايخ: لا تفسد لعموم البلوى، وهو قول أبي يوسف وإن لم يكن مثله في القرآن ولكن لم يتغير به المعنى نحو قيامين مكان قوامين فالخلاف على العكس فالمعتبر في عدم الفساد عند عدم تغير المعنى كثيرا وجود المثل في القرآن عنده والموافقة في المعنى عندهما، فهذه قواعد الأئمة المتقدمين. وأما المتأخرون كابن مقاتل وابن سلام وإسماعيل الزاهد وأبي بكر البلخي والهندواني وابن الفضل والحلواني، فاتفقوا على أن الخطأ في الإعراب لا يفسد مطلقا ولو اعتقاده كفرا لأن أكثر الناس لا يميزون بين وجوه الإعراب. قال قاضي خان: وما قال المتأخرون أوسع، وما قاله المتقدمون أحوط."

(کتاب الصلاۃ،باب ما یفسد الصلاۃ وما یکرہ فیہا،ج:1،ص:261،سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503101757

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں