اگر کسی عورت کے پاس قیمتی پتھروں کا ہار ہو، اور تجارت کے لیے نہ ہو تو اس پر زکاۃ لازم ہوگی یا نہیں؟
زکاۃ سونا، چاندی، نقدی اور مالِ تجارت پر لازم ہوتی ہے،لہذا اگر مذکورہ عورت کے پاس قیمتی پتھروں کا ہار تجارت کے لیے نہ ہو تو اس ہار پر زکاۃ لازم نہیں ہوگی ۔
فتاوی ہندیہ میں ہے :
"وأما اليواقيت واللآلئ والجواهر فلا زكاة فيها، وإن كانت حليًا إلا أن تكون للتجارة، كذا في الجوهرة". (180/1ط: رشیدیه) فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144108201797
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن