بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قیامت کی علامات کبری


سوال

قیامت کی سب سے بڑی نشانی کیا ہے؟ حدیث کی روشنی میں بیان کریں!

جواب

علی التعیین کسی ایک علامت کو قیامت کی سب سے بڑی نشانی قرار دینا مشکل ہے، البتہ علامات قیامت کے بارے میں علماء نے جو لکھا ہے اس کا حاصل یہ ہے کہ : 

رسول اللہ ﷺنے قیامت سے قبل  بہت سی علامات کے ظہور کی پیشن گوئی فرمائی ہے، چند علامات عمومی ہیں ،جنہیں علامات صغریٰ کہا جاتا ہے، اور بعض غیرمعمولی علامات کا ذکر فرمایا ہے ،جنہیں قیامت کی بڑی نشانیاں یعنی علامات کبریٰ کہاجاتاہے، ان علامات کبریٰ میں سورج کا مغرب سے طلوع ہونا، دابۃ الارض(ایک خاص جانور)کا ظاہر ہونا، دجال کا ظہور، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نازل ہونا وغیرہ شامل ہے،یہ سب ہی قیامت کی بڑی نشانیاں کہلاتی ہیں۔

صحيح البخاري ـ حسب ترقيم فتح الباري - (8 / 132):

"عن أبي هريرة ، رضي الله عنه، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : لاتقوم الساعة حتى تطلع الشمس من مغربها فإذا طلعت فرآها الناس آمنوا أجمعون فذلك حين لا ينفع نفسا إيمانها لم تكن آمنت من قبل ، أو كسبت في إيمانها خيرا ولتقومن الساعة وقد نشر الرجلان ثوبهما بينهما فلا يتبايعانه ، ولا يطويانه ولتقومن الساعة وقد انصرف الرجل بلبن لقحته فلا يطعمه ولتقومن الساعة وهو يليط حوضه فلا يسقي فيه ولتقومن الساعة وقد رفع أكلته إلى فيه فلا يطعمها".

صحيح مسلم ـ - (1 / 95):

"عن أبى هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: « ثلاث إذا خرجن لاينفع نفسًا إيمانها لم تكن آمنت من قبل أو كسبت فى إيمانها خيرًا: طلوع الشمس من مغربها والدجال ودابة الأرض."

صحيح مسلم ـ - (8 / 178):

"عن حذيفة بن أسيد الغفارى قال اطلع النبي صلى الله عليه وسلم علينا ونحن نتذاكر فقال « ما تذاكرون »؟قالوا: نذكر الساعة. قال « إنها لن تقوم حتى ترون قبلها عشر آيات»: فذكر الدخان والدجال والدابة وطلوع الشمس من مغربها ونزول عيسى ابن مريم صلى الله عليه وسلم و يأجوج ومأجوج وثلاثة خسوف خسف بالمشرق وخسف بالمغرب وخسف بجزيرة العرب وآخر ذلك نار تخرج من اليمن تطرد الناس إلى محشرهم".

مزید تفصیل کے لیے علاماتِ قیامت(قیامت کب آئے گی؟)مولفہ، مولانا عاشق الہی بلند شہری ؒاور علاماتِ قیامت اور نزولِ  مسیح (موٴلفہ: مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی )ملاحظہ فرمائیں۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212200684

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں