بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز میں آیت ''فاد خلی فی عبادی وادخلی جنتی ''کے بجائے '' فادخلو فی عبادی وادخلی جنتی '' پڑھنے کا حکم


سوال

اگر کوئی شخص نماز مغرب کی دوسری رکعت میں ''فادخلي في عبادي و ادخلي جنتي''کے بجاۓ'' فادخلو فی عبادی وادخلی جنتی '' پڑھ دے تو کیا نماز ہو جاۓگی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  نماز میں قراءت کے دوران  "فادخلي في عبادي" کے بجائے "فادخلوا في عبادي" پڑھنا اس طرح کی غلطی نہیں ہے جس کی وجہ سے معنی میں تغیر فاحش پیدا ہو، کیوں کہ آیت  "فادخلي في عبادي"اور "فادخلوا في عبادي"  دونوں کا معنی تقریبا ایک جیسا ہے، صرف ضمیر میں فرق ہے، لہذا مذکورہ غلطی کی وجہ سے نماز فاسد نہیں ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"(ومنها) ذكر كلمة مكان كلمة على وجه البدل إن كانت الكلمة التي قرأها مكان كلمة يقرب معناها وهي في القرآن لا تفسد صلاته."

(الفصل الخامس في زلة القارى، ج:1، ص:81، ط:مكتبة رشيدية)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144502101976

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں