بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قیدی کی رہا کرنے کیلئے زکوۃ دینا


سوال

ہمارا ایک بھائی ہے جو جیل میں ہے، اس پر دو مقدمہ تھے جن میں 25 ،25سال کی سزا سنائی گئی تھی ،عدالت میں مقدمہ لڑنے کے بعد ایک سزا ختم ہوگئی ،یعنی ایک کیس میں بری ہو گیا ،اب دوسرا کیس باقی ہے اس کے بھی پندرہ سال جیل میں گزارے چکا ہے ہم عدالتی کاروائی یعنی مقدمہ لڑکے اسے رہائی دلوانا چاہتے ہیں کیا اس مقصد کے لیے زکوۃ کی رقم استعمال کی جا سکتی ہے ؟ اس کی ملکیت میں ایک فلیٹ ہے جو والد صاحب کی وراثت ہے جس میں ہم رہائش پذیر ہیں باقی اس کے پاس کچھ بھی نہیں ہے؟

 

 

جواب

واضح رہے زکوۃ کی رقم کے ادا ہونے کے لیے یہ ضروری ہے کہ اس کو کسی غریب مستحق کی ملکیت میں دیا جائے، صورت مسؤلہ میں اگر مذکورہ شخص  کی ملکیت سوائے رہائشی مکان کے   اور کوئی مال حوائج اصلیہ سے زائد چاندی کے  نصاب کے بقدر موجود نہیں تو اس کو زکوۃ دینا جائز ہے بلکہ کسی بے قصور قیدی کو چھڑانے کے لئے اس کی ملکیت میں دینابہتر  مصرف ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ مذکورہ شخص کو زکوۃ کی رقم کا مالک بنایا جائے ۔ جیل میں مالک بنانا دشوار ہونے کی وجہ سے اس کو کہا جائے کہ وہ کسی با اعتماد شخص کو اپنا وکیل بنا دے کہ اس کی طرف سے زکوۃ وصول کرکےاس کی رہائی کی قانونی کاروائی میں استعمال کرلے لیکن اگر ایسا نہ کیا جائے بلکہ کو جیل سے رہائی کے لیے مذکورہ رقم کسی وکیل وغیرہ کو بطور فیس کے لئے مذکورہ شخص  کے جاننے والوں کی جانب  سے دی جائے ۔ تو اس صورت میں چونکہ زکوۃ کی رقم غریب کی ملکیت میں نہیں گئی ،لہذا اس وجہ سے زکوٰۃ ادا نہیں ہوگی ۔ 

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"أما تفسيرها فهي تمليك المال من فقير مسلم غير هاشمي، ولا مولاه بشرط قطع المنفعة عن المملك من كل وجه لله  تعالى."

(كتاب ‌الزكاة،الباب الأول في تفسيرها وصفتها وشرائطها،ج1، ص170، ط:رشيدية)

 شامی  میں ہے:

"ويشترط أن يكون الصرف (تمليكا) لا إباحة."

(‌‌شامي ، كتاب الزكاة، باب المصرف، ج2، ص344، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409101500

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں