بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

قاضی کی غیر موجودگی میں خلع کے کاغذات پر دستخط کرنے کا حکم


سوال

کیا قاضی کی غیر موجودگی ِمیں عورت خلع کے کاغذات پر دستخط کروا سکتی ہے؟

جواب

خلع شوہر اور بیوی کا آپس کا معاملہ ہے، اگر شوہر اور بیوی آپس کی رضامندی سے خلع کے کاغذات پر دستخط کرلیں تو خلع واقع ہوجائے گا چاہے دستخط قاضی/ جج کی موجودگی میں کیے ہوں یا ان کی غیر موجودگی میں کیے ہوں، البتہ بہتر یہ ہے کہ ایسے معاملات میں گواہ مقرر کرلیے جائیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111201729

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں