بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قضائے عمری فوت شدہ نمازوں کودہرانے کی ترتیب


سوال

میں بائیس سال کا ہوں اورمیری قضاء نمازیں بہت ہیں میں ان سب کو کس طریقے سے اداء کروں؟

جواب

سہولت اس میں ہے کہ تمام نمازوں کو ان کی مشروع ترتیب کے مطابق اداء کریں اورہرنمازسے پہلے نیت کریں کہ مثلاً ظہرکی فوت شدہ نمازوں میں سے پہلی نماز کی قضاء پڑھتاہوں یوں ہر وقت کی نمازسے پہلے ایک فوت شدہ نمازکی قضاء ہوتی رہے گی اس میں سہولت ہے۔ اگر کوئی ایک ہی نشست میں ایک ہی وقت کی کئی نمازیں ادا کرناچاہےتو اس کی بھی گنجائش ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200099

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں