بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قضائے حاجت کے لیے بیٹھنے کا طریقہ


سوال

پیشاب  کے  لیے  بیٹھنے  کا  سنت طریقہ کیا ہے؟ 

جواب

قضائے حاجت کے لیے بیٹھنے کا  طریقہ یہ ہے کہ   قضاءِ حاجت کی جگہ پر   بیٹھ کر دونوں پاؤں کو کشادہ رکھے اور  بائیں پیر کی طرف مائل ہوتے جائے یعنی زیادہ بوجھ بائیں پاؤں پر  ڈالے۔

"ثم یوسع بین رجلیه و یملی علی رجله الیسری، و لایفکر في أمر الآخرة، و لاینظر إلی عورته و لا إلی ما یخرج منه."

(رد المحتار : ١/ ٥٥٩)

 فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144205200174

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں