استنجا صرف پانی سے کرسکتے ہیں یا ٹشوپیپر کا استعمال لازمی ہے؟
استنجا کا افضل طریقہ یہ ہے کہ پیشاب سے فراغت کا اطمینان ہونے کے بعد مٹی کے پاک ڈھیلے یا ٹشو پیپر سے پیشاب کو خشک کرنے کے بعد پانی سے دھو ڈالے، پاخانہ کے بعد مٹی کے تین ڈھیلوں یا ٹشو پیپر سے پاخانہ کے مقام کو صاف کرنے کے بعد پھر پانی سے دھو لینا چاہیے۔
پیشاب کے قطرات نکلنے کا اطمینان کرنے کے لیے کھنکھار لے، یا قدم پر زور دے یا کھڑے ہوکر ایک آدھ قدم چل لے، استنجا کرتے وقت عام حالت میں جب پیشاب کے قطرے اپنی جگہ سے پھیلے نہ ہوں تو ٹشو پیپر سےا ستنجا کرنے کے بعد پانی سے استنجا کرنا افضل اور بہتر ہے۔ اگر قطرے کچھ پھیل جائیں تو ٹشو کے استعمال کے بعد پانی سے دھونا ضروری ہے ۔(فتاویٰ عالمگیریہ ص: ۴۸ جلد: ۱، الفصل الثالث فی الاستنجاء)
البتہ ٹشو استعمال کرنا ضروری نہیں، تاہم پیشاب کے قطروں کے بند ہوجانے کے بعد دھونا ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144201200676
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن