بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قضاء نمازیں پڑھنا


سوال

السلام علیکم ۔۔۔؟میرے سے کل رات عشاء کی نماز قضا ہوئی ہے اور آج صبح کی نماز بھی اوراب ظھر کی جماعت کا ٹائم پورا ہوا ہے۔ تو میں اب ظھر کی نماز پڑھوں یا کل رات عشاء کی یا آج فجر کی یا ظھر پڑھ کہ کونسے نماز کا پہلے قضاء کروں۔والسلام محمد شفیق کراچی

جواب

جس ترتیب سے نمازیں قضاء ہوئی ہیں اسی ترتیب انہیں پڑھنا بہتر ہے، یعنی پہلے عشاء، پھر وتر، اور پھر فجر کی قضاء پڑھ لیں اور پھر ظہر کی نماز وقت کے اندر اندر ادا کر لیں۔ اور اگر ظہر کی نماز کا وقت ختم ہونے کا ڈر ہو تو پہلے ظہر کی نماز ادا کریں پھر باقی نمازوں کی قضاء پڑھیں۔


فتوی نمبر : 143412200035

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں