بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قضا نماز میں اقامت کہنا


سوال

کیا قضا  فرض نماز   کے لیے اقامت  ضروری ہے؟

جواب

قضا شدہ نماز اگر ایک ہے تو  اس کو پڑھتے وقت اذان و اقامت پوری کہنا مسنون ہے چاہے باجماعت پڑھی جائے یا اکیلے پڑھی جائے، اگر ایک سے زائد ہیں تو سب سے پہلی نماز کے لیے اذان و اقامت دونوں کا کہنا مسنون ہے اور بقیہ میں اختیار ہے چاہے تو اذان واقامت دونوں کہے یا صرف اقامت پر اکتفا کرے، یہ اس وقت ہے جب ایک ہی مجلس میں ایک سے زائد نمازیں ادا کی جائیں، البتہ اگر ہر ایک نماز الگ مجلس میں ادا کرے تو پھر ہر ایک کے لیے اذان و اقامت کہنا مسنون ہے۔

ہندیہ میں ہے:

"و من فاتته صلاة في وقتها فقضاها أذن لها وأقام واحدًا كان أو جماعةً، هكذا في المحيط.

وإن فاتته صلوات أذن للأولى وأقام وكان مخيرًا في الباقي إن شاء أذن وأقام وإن شاء اقتصر على الإقامة، كذا في الهداية. وإن أذن وأقام لكل صلاة فحسن ليكون القضاء على سنن الأداء، كذا في الكافي، وهكذا في شرح المبسوط للإمام السرخسي. والتخيير في البواقي إنما هو إذا قضاها في مجلس واحد، أما إذا قضاها في مجالس فيشترط كلاهما، هكذا في البحر الرائق. والضابطة عندنا أن كل فرض أداءً كان أو قضاءً يؤذن له ويقام، سواء أداه منفردًا أو بجماعة إلا الظهر يوم الجمعة في المصر، فإن أداءه بأذان وإقامة مكروه، كذا في التبيين".

(الفتاوى الهندية، (1 / 55)،كتاب الصلاة، الباب الثاني في الأذان وفيه فصلان، الفصل الثاني في كلمات الأذان والإقامة وكيفيتهما، الناشر: دار الفكر)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308101640

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں