بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قضا نماز کے لیے اذان اور اقامت کہنا


سوال

 اگر ایک مقیم شخص کی نماز فوت ہو جائے  تو جب وہ اس کو ادا کرے تو کیااس کے  لیے اذان اور اقامت ضروری ہے ؟

جواب

قضا  نماز کی ادائیگی کے وقت  بھی اذان و اقامت  کہنا مسنون ہے ،  چاہے باجماعت پڑھی جائے یا اکیلے پڑھی جائے،اگر کسی نے بغیر اذان و اقامت کے قضا نماز پڑھ لی تو  بھی نماز ہوجائے گی ۔

وفي الفتاوى الهندية :

"ومن فاتته صلاة في وقتها فقضاها أذن لها وأقام واحدًا كان أو جماعةً، هكذا في المحيط.(1 / 55ط:دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210200410

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں