میرے ذمّہ بہت ساری قضا نمازیں ہیں، کیا ان کی سنتوں کا قضا کرنا بھی لازم ہے یا صرف فرائض؟
قضا صرف فرض نمازوں اور وتر کی ہوتی ہے۔ جو فرض نماز فوت ہوئی ہو اس کو قضا کرتے وقت اتنی ہی رکعتیں قضا کرنی ہوں گی جتنی فرض یا واجب رکعتیں اس نماز میں ہیں، مثلاً فجر کی قضا دو رکعت، ظہر اور عصر کی چار، چار اور مغرب کی تین رکعتیں ہوں گی۔
قضا نماز کی ادائیگی کی تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتویٰ ملاحظہ فرمائیں :
قضا نمازوں کا کفارہ اور اس کی ادائیگی کا طریقہ
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144210201320
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن