بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

قضا نماز کا طریقہ


سوال

 قضا نماز کا طریقہ بھی بیان فرما دیں, مثلاً ہر رکعت میں سورت ملانی ہے کہ نہیں اور رکوع سجود میں تسبیحات کتنی بار ادا کرنی ہیں اور آخری رکعتوں میں سورہ فاتحہ پڑھنی ہے کہ نہیں؟

جواب

قضا نمازیں ادا کرنے کا وہی طریقہ ہے جو عام نمازوں کے ادا کرنے کا طریقہ ہے، لہذا فرض نمازوں کی شروع کی دو رکعتوں میں سورہ فاتحہ اور سورت ملائی جائے، رکوع اور سجدے میں کم از کم تین مرتبہ تسبیحات پڑھی جائیں اور آخری دو رکعت (تیسری اور چوتھی) میں صرف سورہ فاتحہ پڑھی جائے۔

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل فتوی ملاحظہ کریں:

قضا نماز پڑھنے کا طریقہ

فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200971

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں