بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قضا کی چار رکعت میں تیسری اور چوتھی رکعت میں صرف سورۂ فاتحہ پڑھی جائے گی


سوال

 چار رکعات قضاء نماز میں آخری دو رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے ساتھ کوئی اور سورۃ ملانی ہے یا نہیں؟  بعض علماء فرماتے ہیں کہ فرض نماز وقت پر ادا نہ کرنے کی وجہ سے وہ نماز نفل بن جاتی ہے لہذا قضاء بھی نفل کی طرح چاروں رکعات میں سورۃ ملا کر پڑھنا  ضروری ہے،  کیا یہ بات درست ہے؟

جواب

واضح ہو کہ فرض نماز وقت میں ادا نہ کی ہو تو اس کی قضا کرنا فرض ہے لہذا صورت مسئولہ میں اگر چار رکعت والی نماز کی قضا کی جارہی ہو تو تیسری اور چوتھی رکعت میں صرف سورۂ فاتحہ پڑھی جائے گی، اس کے ساتھ اور کوئی سورت نہیں ملائی جائے گی۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(وقضاء الفرض والواجب والسنة فرض وواجب وسنة) لف ونشر مرتب."

(كتاب الصلاة، باب قضاء الفوائت، ج2، ص66، سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408100104

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں