بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قیامت میں سب سے پہلا سوال


سوال

سب سے پہلے کس چیز کے متعلق سوال ہوگا؟  بحوالہ جواب ارسال کریں۔

جواب

اس بارے میں مختلف روایتیں کتبِ احادیث میں ملتی ہیں، ایک روایت میں وارد ہے کہ قیامت کے دن سب سے پہلے نماز کا حساب کیا جائے گا، اور دوسری روایت میں ہے کہ قیامت کے دن سب سے پہلے ناحق خون (قتل) کا حساب لیا جائے گا۔ان روایات میں علماء نے یوں تطبیق دی ہے کہ حقو ق اللہ کے اعتبار سے سب سے پہلے نمازکے بارے میں سوال کیاجائے گا۔اورحقوق العبادمیں سب سے پہلے قتل ناحق کاسوال ہوگا۔

ملا علی قاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں :  یہ حدیث اس حدیث کے مخالف نہیں جس میں یہ ہے کہ قیامت کے دن سب سے پہلے نماز کے بارے میں حساب کتاب ہوگا، کیوں کہ نماز حقوق اللہ میں سے ہے، اور قتل ناحق حقوق العباد کی قبیل سے ہے۔ بلکہ یہ کہنا زیادہ ظاہر ہے کہ  مامورات (جن کاموں کے کرنے کا حکم ہے) میں سے پہلا حساب کتاب نماز کا اور منہیات (جن کا موں کے نہ کرنے کا حکم ہے) میں سے پہلا  حساب ناحق خون کا ہوگا۔

لہٰذا دونوں قسم کی رویات اپنی جگہ درست ہیں، اور ان  دونوں روایات کا مقصد نماز اور مسلمان کی جان کی اہمیت و حرمت و عظمت شان کی طرف توجہ دلانا ہے۔

عمدۃ القاری میں ہے:

"حدثنا عمر بن حفص حدثنا أبي حدثنا الأعمش حدثني شقيق قال: سمعت عبد الله رضي الله عنه، قال النبي صلى الله عليه وسلم: (أول ما يقضى بين الناس بالدماء).

قوله: (بالدماء) وفي رواية الكشميهني: في الدماء. والمعنى: القضاء بالدماء التي كانت بين الناس في الدنيا. فإن قلت: روى أبو هريرة مرفوعًا: (أول ما يحاسب به العبد يوم القيامة صلاته)؟ قلت: لا تعارض بينهما، لأن الأول فيما يتعلق بمعاملات الخلق، والثاني فيما يتعلق بعباده الخالق".

(عمدة القاري شرح صحيح البخاري ،كتاب الرقاق، باب القصاص يوم القيامة،23/ 112، دار إحياء التراث العربي)

مرقات میں ہے:

"وعن عبد الله بن مسعود رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ( «أول ما يقضى بين الناس يوم القيامة في الدماء» ". متفق عليه.

وليس هذا الحديث مخالفاً لقوله: أول ما يحاسب به العبد صلاته ؛ لأن ذلك في حق الله، وهذا فيما بين العباد. قلت: الأظهر أن يقال: لأن ذلك من المنهيات، وهذا في المأمورات، أو الأول في المحاسبة، والثاني في الحكم، لما أخرج النسائي عن ابن مسعود مرفوعاً: " أول ما يحاسب العبد عليه صلاته، وأول ما يقضى بين الناس في الدماء ". وفي الحديث إشارة إلى أن الأول الحقيقي هو الصلاة، فإن المحاسبة قبل الحكم، وفيه اقتباس من قوله تعالى: {قد أفلح المؤمنون الذين هم في صلاتهم خاشعون} [المؤمنون: 1 - 2] الآية. وقوله عز وجل: {إلا المصلين   الذين هم على صلاتهم دائمون} [المعارج: 22 - 23] الآية". 

(مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح ،كتاب القصاص،6 / 2259، ط: دار الفكر، بيروت)

شرح النووی میں ہے:

"(قوله صلى الله عليه وسلم: (أول ما يقضى بين الناس يوم القيامة في الدماء) فيه تغليظ أمر الدماء، وأنها أول ما يقضى فيه بين الناس يوم القيامة، وهذا لعظم أمرها وكثير خطرها، وليس هذا الحديث مخالفًا للحديث المشهور في السنن: أول ما يحاسب به العبد صلاته؛ لأن هذا الحديث الثاني فيما بين العبد وبين الله تعالى، وأما حديث الباب فهو فيما بين العباد والله أعلم بالصواب".

(شرح النووي على مسلم، ‌‌كتاب القسامة والمحاربين والقصاص والديات، باب المجازاة بالدماء في الآخرة، 11/ 167، الناشر: دار إحياء التراث العربي - بيروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144412100533

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں