بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 ذو القعدة 1445ھ 20 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

قومی بچت سکیم سے حاصل ہونے والے نفع سے بجلی گیس وغیرہ کے بل ادا کرنا


سوال

کیا قومی بچت سیکم کا نفع اگر بجلی ، گیس ، ٹیلیفون کے بل پر استعمال کیے جاتے ہوں  تو یہ گناہ تو نہیں ہو گا آج کل کے مشکل حالات میں؟

جواب

قومی بچت اسکیم سے حاصل ہونے والا نفع سود کے حکم میں ہے؛  لہذا اس کا وصول کرنا اور اسے  کسی قسم کی اشیاء  کی  خریداری یا خدمات (ٹیلیفون ،گیس ) کی مد  میں استعمال کرنا جائز نہیں ہے۔

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيحمیں ہے:

"عن جابر - رضي الله عنه - قال: «لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه، وقال: (هم سواء) » رواه مسلم."

(کتاب البیوع باب الربا ج نمبر۵ص نمبر۱۹۱۵،دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207201111

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں